لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن کی اپنی مرضی ہے جو چاہیں کریں، ندیم افضل چن سے متعلق خبر ٹی وی پر دیکھی، اپوزیشن جو ہانڈی بنا رہی ہے اس میں ملاوٹ اور جراثیم ہیں جو اس کو کھائے گا ان کے اپنے پیٹ خراب ہوں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کے مفاد میں فیصلے کررہے ہیں،حکومت اب تک جتنے اقدامات کئے ہیں۔
پاکستان کو جو کامیاں حاصل ہوئیں، کوویڈ کے دوران ساری دنیا مسائل کا شکار رہی، لیکن پاکستان سرخرو ہوگیا، بین الاقوامی تمام جریدے پاکستان کی پذیرائی کررہے ہیں۔دنیا کے بڑے ترقی یافتہ ممالک بھی نہیں کررہے یونیورسل ہیلتھ کوریج ، 10بڑے ڈیم بن رہے ہیں، جن کی دولت جائیدادیں ملک سے باہر ہیں وہ نہیں چاہتے کہ عمران خان اقتدار میں آئیں۔وہ چاہتے ہیں ان کی دولت ایسے ہی چلتا رہے عمران خان سے ان کو آزادی مل جائے، کیسز منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی ڈیڈلائن سے بالکل نہیں گھبرائی ہوئی، جن کو پریشانی ہے ان کے چہروں سے عیاں ہے، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے چہرے دیکھیں، استعفے تو پیپلزپارٹی کو سندھ میں دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن سے متعلق خبر ٹی وی چینل پر دیکھی ہے جو ذرائع سے چل رہی تھی، ندیم افضل چن کی مرضی ہے جو چاہیں وہ کریں۔
عمران خان کل جلسے میں گرینڈ سازش کو بے نقاب کریں گے، سیاسی جماعتیں ، میڈیا کے کچھ لوگ اور کچھ انٹرنیشنل پلیئرز بھی شامل ہیں، پاکستان کی خودمختاری، آزادی اورعزت نفس پر حملہ کرنے جارہے ہیں، عمران خان نے پاکستان کی عزت نفس کو بحال کیا ہے۔سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف اور اتحادیوں کی ہوگی۔اپوزیشن کا مسئلہ مقصود چپڑاسی ہے، جبکہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، ہمارے اپنے بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت تو چاہتی ہے کہ اپوزیشن کل نہیں آج ہی تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، ابھی تو ٹریلر چل رہا ہے فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 100فیصد ناکام ہوگی اگر کامیاب ہوبھی جاتی ہے تو عمران خان ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے حکومت سے باہر زیادہ خطرناک ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں