اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں، اپوزیشن اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لے، اندازہ ہوجائے گا۔ میڈ یارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جن میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں، اور تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے، انہیں اندازہ ہوجائے گا۔ ارکان نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کہیں نہیں جار رہے ہیں اور ایسا سوچا بھی نہیں ،ہمارے بارے میں مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ دوسری جانب اپوزیشن بھی تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر گیم مکمل ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں