عمران خان کا سپاہی ہوں، میرے ہوتے کوئی حکومت گرا نہیں سکتا، کون میدان میں آگیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل تحریک انصاف کی حکومت کو نہیں گراسکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وہ حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے جوڑ توڑ کرنے کے ماہر ہیں، وہ روایتی داؤ پیچ کے ذریعے اپوزیشن کو توڑ کر رکھ سکتے ہیں، انہیں اپوزیشن کے سات ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا ووٹ اسلام کے نام پر لیتے ہیں اور مزے اسلام آباد کے لوٹتے ہیں، سیاسی مولوی کب تک منبر و محراب سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close