پی ٹی آئی کی سب سے بڑی وکٹ گر گئی، پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا اہم ترین رہنما دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ندیم افضل چن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے معاملات طے پاگئے ہیں اور کل اس کا باضابطہ اعلان ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل لاہور میں ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ان کی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان ہوگا۔خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close