عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی وزیراعظم کیلئے کس کو میدان میں اتارے گی؟ بلاول زرداری نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی )حکومت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں ساہیوال پہنچ گیا۔چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اپنا امیدوار نہیں لائے گی بلکہ اپوزیشن کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد ہم اپنا وزیر اعظم کا امیدوار لائیں گے۔

لانگ مارچ ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ جو لوگ پہلے عدم اعتماد کے حامی نہیں تھے اب کھل کر تحریک عدم اعتماد کیلئے بول رہے ہیں۔لانگ مارچ سے حکومت پر پریشر بڑھا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ مستقبل کی حکمت عملی اسلام آباد پہنچ کر بنائیں گے۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ 6روز سے جاری ہے جس کی قیادت چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ آصفہ بھٹو زرداری بھی ہیں۔واضح رہے کہ آصفہ بھٹو کو کل ایک نجی چینل کے ڈراون کیمرے سے چوٹ بھی آئی تھی ۔ آصفہ بھٹو کو آنکھ کے قریب 3ٹانکے لگے ہیں تاہم وہ صحت مند ہیں اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے اپنے بھائی کے ہمراہ عوامی مارچ کی قیادت سنبھال لی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close