”تحریک انصاف کو کل ایک بڑادھچکاملنے والا ہے” سینئر صحافی کے دعوے نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادی

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کل اتوا ر کو بلاول بھٹو کی لاہور آمد پرپیپلز پارٹی کو ایک بڑی کامیابی اور پی ٹی آئی کو ایک بڑادھچکاملنے والا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ پیپلز پارٹی کو اپنا ایک بڑا سرمایہ واپس ملنے والا ہے جبکہ پی ٹی آئی اس باعزت اور باوقار شخصیت کے چہرے کو مزیداپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close