برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کردیا

لندن (پی این آئی )پاکستان اور روس میں بڑھتے تعلقات پر برطانیہ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معیدیوسف کا دورہ برطانیہ منسوخ ہو گیا ہے انہوں نے رواں ہفتے برطانیہ کا دورہ کرنا تھا۔مشیرقومی سلامتی کو برطانوی حکومت نے دورے کی دعوت دی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورہ روس کے بعد برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close