پشاور دھماکہ، کس تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی؟سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

پشاور(پی این آئی)پشاور میں کل نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری’’د ا ع ش ‘‘نے قبول کرلی۔’’د ا ع ش‘‘ کی مرکزی نیوز ایجنسی اعماق” سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے امام بارگاہ میں ہونے والا حملہ انہوں نے کیا ہے۔

بیان کے مطابق جلیبیب کابلی ” نامی حملہ آور نے پہلے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو قتل کیا اور بعد میں امام بارگاہ کے اندر داخل ہوکر خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close