پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، لڑاکا طیاروں کا باپ ’جے ٹین ‘طیارے پاکستان کو مل گئے، بڑی خوشخبری

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان، چین دوستی کا لازوال شاہکار جے ٹین،پاک فضائیہ کے پہلے 6 جے ٹین طیارے وطن پہنچ گئے،جے ٹین طیارے جلد پاک فضائیہ میں باضابطہ شامل ہوں گے،مزید جے 10 طیاروں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق جے 10 طیاروں کا پہلا سکوارڈن یوم پاکستان پریڈ میں مظاہرہ کرے گا،جے 10 جدید ترین ملٹی رول سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز لڑاکا طیارہ ہے۔

چینی ساختہ لڑاکا طیارہ ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کی صلاحیت رکھتا ہے،جے 10 فضاء سے فضاء، زمینی اور بحری اہداف کے خلاف سٹرائیک آپریشنز میں کارگر ہے۔طیارے کا ہوا باز اپنے ہیلمٹ کاکپٹ میں ملٹی فنکشن ڈسپلے سے اہم ترین آپریشنز سرانجام دے سکتا ہے ،طیارہ جدید ترین اییسا اور پلینر ارے ریڈراز سے لیس ہے۔جے 10 طیارہ بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی، نشانہ بنانے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close