پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کیوں سستی ہوئی؟ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حقیقت بتا دی

بدین ( پی این آئی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈیزل ، پٹرول اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلق بتایا کہ عمران خان کی حکومت نے دیگر پراجیکٹ سے پیسہ منتقل کر کے عوام کو براہ راست سبسڈی دی ۔سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کا مارچ کراچی کی جانب رواں دواں ہے ، بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں تاریخی سطح کو چھو رہی ہیں۔

عمران خان کی حکومت نے اپنے متوسط اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے طوفان سےبچانے کیلئے دیگر پراجیکٹ سے پیسہ اس سیکٹر میں منتقل کر کے تیل اور گیس کی قیمتوں میں سبسڈی دی ۔کو اکٹھا کیا گیا ، ہمیں اپنے مارچ میں سندھ کے عوام کے چہروں پر امید نظر آرہی ہے ، بدین نے واضح پیغام دے دیا کہ سندھ کی ہوا کس رخ پر چل رہی ہے ، سندھ بھی تبدیلی کے لئے تیار دکھائی دے رہا ہے ،ہم ابھی کراچی میں داخل نہیں ہوئے مگر ہمارے بینرز اتار دیے گئے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹی وی پر دکھا کہ روس اور یوکرین نے غیر ملکی طلباء کے انخلاء میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ، یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی اکثریت محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکی ہے ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close