آصفہ بھٹو عوامی مارچ میں زخمی، ماتھے پر ٹانکے لگانے پڑ گئے

لاہور (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کی زخمی ہونے کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی ۔تفصیل کے مطابق خانیوال میں آصفہ زرداری کارکنوں کا لہو گرمانے کنٹینر پر سامنے آئیں تو عوامی مارچ کی کوریج کرنے والا ایک ڈرون اچانک بے قابو ہو کر آصفہ بھٹو سے ٹکر ا گیا جس سے وہ زخمی ہو گئیں ۔

آصفہ بھٹو کو ملتان کے نجی ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ان کے ماتھے پر ٹانکے بھی آئے لیکن آصفہ بھٹو نے ساہیوال جا کر دوبارہ عوامی مارچ کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ماتھے پر زخم آنے کے بعد ان کی ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ماتھے پر پٹی ہوئی ہے لیکن پھر بھی وہ مسکرا رہی ہیں اور کارکنوں کی جانب ہاتھ ہلا رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close