پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ، آصفہ زرداری سے ڈرون ٹکرا گیا، زخمی ہو نے کی اطلاعات

خانیوال (پی این آئی )سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے ساتھ کیمرے والا ڈرون ٹکرا گیا جس سے ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیل کے مطابق خانیوال میں پیپلز پارٹی کےعوامی مارچ کے دوران آصفہ بھٹو کنٹینر پر بیٹھی ہوئی تھیں تو وہاں جلسے کی کوریج کرنے والا ڈرون کیمرہ اچانک آصفہ بھٹو سے ٹکرایا جس سے ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

اس دوران بلاول بھٹو بھی کنٹینر پر آصفہ بھٹو کے ساتھ موجود تھے۔ آصفہ بھٹو ڈرون کے ٹکرانے سے پیچھے کی جانب گریں تو بلاول بھٹو نے فوری طور پر اپنی بہن کو سنبھالا ۔ حادثہ پیش آنے کے بعد ڈرون آپریٹر کو بھی پکڑ لیا گیا ہے ۔دنیا نیوز کے مطا بق آصفہ بھٹو کو ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close