پشاور دھماکہ، دھماکے میں کونسا مواد استعمال ہوا؟ ابتدائی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات

پشاور (پی این آئی) پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں دھماکے سے متعلق سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی سی پی او پشاور کے مطابق دھماکہ مسجد میں دوسری صف میں ہوا ، دھماکے میں تقریباً 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ واضح رہے کہ آج نماز جمعہ کے دوران پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں دھماکہ ہوا تھا۔

دھماکے میں 32 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔عینی شاہد کے مطابق حملہ آور نے پہلے دروازے پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر مسجد میں گھس کر دھماکہ کر دیا ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے جس کےبعد حملہ آور نے مسجد میں گھس کر دھماکہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close