اپوزیشن نے عدم اعتماد پر اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ،نمبر گیم متعلقہ فگرز سے زیادہ ہو چکے ہیں‘عظمی بخاری کا انکشاف

لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اور اسکے چیلے عدم اعتمادکے لفظ سے ہی خوفزدہ ہیں،اپوزیشن نے عدم اعتماد پر اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے،چند ماہ قبل یہی لوگ بڑھکیں مار رہے تھے ہم بہت مضبوط ہیں لائیں عدم اعتماد،آج تبدیلی کے غبارے سے ہوابھی نکل چکی ہے اور انکی ٹانگیں بھی کانپ رہی ہیں۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے نمبر گیم

متعلقہ فگرز سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے ایم این ایز اب عمران خان پر مزید اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔چھوڑوں گا نہیں،این آر او نہیں دوں گا کی گردان سے اب انکے اپنے ارکان بھی تنگ آچکے ہیں۔عمران خان نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو حلقے میں منہ دیکھانے لائق نہیں چھوڑا،عمران خان کو اسوقت سب سے زیادہ خوف شہبازشریف کا ہے۔شہبازشریف کے خوف سے اب عمران خان کو رات کو نیند بھی نہیں آتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close