رواں سال عید الفطر کے موقع پر کتنی اضافی چھٹیاں ہونے کا امکان ہے؟ خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) رمضان المبارک کی آمد میں کم وقت باقی رہ گیا، پاکستان میں شہریوں کو عید الفطر پر معمول سے زیادہ چھٹیاں ملنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق ماہ رجب کا آغاز ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد کا انتظار مزید بڑھ چکا۔ رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف چند ہفتوں کا وقت باقی ہے۔

ایسے میں دنیا بھر کے اسلامی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ناصرف ماہ مقدس، بلکہ عید الفطر کی بھی تیاریاں شروع کی جا چکیں۔کئی غیر ملکی ماہرین فلکیات ناصرف یکم رمضان، بلکہ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کے بارے بھی پیش گوئی کر چکے۔ حال ہی میں رپورٹ کے مطابق سعودی ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کوہوگا، جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی مطالعے کے مطابق رواں سال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔شعبان کی 29 تاریخ یعنی یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی ولادت ہوگی، جبکہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی ولادت ہوگی جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

چاند کا دکھائی دینا موسم پرمشروط ہے، مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات ہوں گے۔ اسی طرح فلکیات کے مطالعے کے مطابق رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، یوں شوال کا چاند یکم مئی کی شام کودکھائی دے گا اور عید الفطر2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔جبکہ عریبیہ ویدر کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی پیدائش یکم اپریل کی صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، یوں اسی روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہو گی، اسی باعث یکم اپریل کو ماہ مبارک کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا۔ ان پیشن گوئیوں کی روشنی میں پاکستان میں بھی عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم حتمی اعلان 29 رمضان المبارک کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ 2 مئی کو عید الفطر ہونے کی صورت میں پاکستانی شہریوں کو معمول سے زیادہ چھٹیاں مل سکتی ہیں۔ یکم مئی کو اتوار ہو گا، جبکہ ملک کے کئی سرکاری اور نجی اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، ایسے میں اگر عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوئی تو شہریوں کو عید کی تعطیلات 2 ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close