پشاور ، جامع مسجد میں شہید افراد کی تعداد 32جبکہ 60افراد زخمی ، ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال

اسلام آباد (پی این آئی )قصہ خوانی کی جامع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں32افراد شہید جبکہ 60افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے سے اب تک 32شہادتیں جبکہ 60افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہےافسوسناک واقعے میں  32افراد کی شہادت ہوئی ہے جبکہ 60افراد زخمی حالت میں زیر علاج ہیں ۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

قبل ازیں قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔نجی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں شہید 5 شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جبک ہ زخمیوں کوبھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کے مطابقدھماکا جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں