الٹی گنتی شروع ہوگئی، اب اینڈ گیم۔۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کس جماعت سے رابطے میں ہیں؟ نیا دعویٰ آگیا

لودھراں (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کے ایم این ایز کو کال کی جارہی ہیں، جیسے ہی اسلام آباد پہنچیں گے، عدم اعتماد کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہوگا۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے اراکین رابطے میں ہیں، الٹی گنتی شروع ہوگئی، اب اینڈ گیم ہے۔

نوشتۂ دیوار عوام کی آواز ہے، عوام کو ایسی حکومت چاہیے جو ان کے مسائل سمجھتی ہو۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی تتر بتر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں کی خوشخبری کا تو مولانا فضل الرحمان ہی بتاسکتے ہیں۔پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا یوٹرن عوامی مارچ کی کامیابی ہے، مارچ سے حکومت کو اونے پونے اتحادی یاد آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close