عدم اعتما د کیلئے نمبر گیم پوری ہے، پیش کب کی جائیگی؟ احسن اقبال نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جلد از جلد پیش کرنے پر اصولی اتفاق ہے ،وزیر اعظم کو گیند نظر نہیں آرہی ، اب ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے ۔اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن سربراہان کی تحریک عدم اعتماس سے متعلق مشاورت مکمل ہو چکی ہے ، حکومتی پالیسی پاکستان کے لیے خطرہ بن چکی ہے ،حکومت کے پاس این آر او نہیں دوں گا تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

اپوزیشن سمجھتی ہے کہ تمام بحرانوں کا فوری حل آزادانہ الیکشن ہے ،نمبر گیم پوری ہے تاہم کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے پیدا کریں ۔احسن اقبال نےکہا کہ حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں دعوت دے رہے ہیں ، جب تحریک عدم اعتماد آئے گی تو عوام کو خود اندازہ ہو گا کہ توقع سے زیادہ پذیرائی ملی ہے ، وزیر اعظم کو سمجھ آرہا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار نہیں رہی ،بال بھی ان کو نظر نہیں آرہی، اب ان کو گھبرانا چاہیے کیونکہ ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے ۔

close