پیٹرول کی قیمت میں 10روپے کی کمی مسترد، 70روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کر دیا گیا

لاہور ( پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے وفاق سے 70 روپے کمی کا مطالبہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پر تاریخ کا بدترین قرض لاد کر ریلیف کی باتیں محض دھوکہ ہے، پٹرول کی قیمت مین 70 روپے کمی کریں تا کہ عوام کا بھلا ہو۔

عمران صاحب کی خام خیالی ہے جھوٹ کا نیا دور چلا کر کرسی بچ جائے گی، عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفی دیں اور گھر جائیں، ‎تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیواروں کے لئے آخری دھکا ثابت ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ 60 لاکھ افراد کو بیروزگار کر کے 30 ہزار روپے کا دھونگ رچایا جارہا ہے ، آپ کو لگتا ہے کہ لوگ مان جائیں گے ؟، عوام جان چکے ہیں کہ اب آپ کا ہر اعلان اقتدار کی ڈوبتی کشتی بچانے کیلئے ہے ، وہ آپ کی چکر بازیوں کو جان چکے ، اب آپ کی شعبدہ بازی میں نہ آئیں گے ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ خزانہ خالی ہے ، معیشت تباہ جبکہ مہنگائی آسمان کو چھو ری ہے ، آپ کے پاس جھوٹے پیکج کے لئے پیسے نہیں ہیں، اقتدار بچانے کے لئے بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close