منشیات سمگلنگ کیس میں بری ہونیوالی غیر ملکی ماڈل ٹریزا اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) منشیات سمگلنگ الزام کیس میں بری ہونے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے ملک چیک ری پبلک واپس جانے کی درخواست دائر کردی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس عامر فاروق نے ٹریزا کی پاسپورٹ اور دیگر سامان واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے وکیل نے بتایا کہ پٹشنر ٹریزا کو اپنے ملک واپس جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔وکیل نے کہا کہ 2018 میں ٹریزا کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور سزا ہوئی تاہم پھر لاہور ہائی کورٹ نے بری کیا، لیکن وزارت داخلہ نے اس کی اپنے ملک واپس جانے کی درخواست مسترد کی، کیونکہ بریت کے خلاف اپیل زیر التوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close