پشاور ( پی این آئی ) خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو صوبائی حکومت سے بڑی خوشخبری مل گئی ، صوبائی حکومت نے وفاق کی طرز پر سرکاری ملازمین کے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کو وفاق کی طرز پر 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے گا۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے، یہ الاؤنس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے اس طرح کا کوئی الاؤنس نہیں لے رہے، محکمہ فنانس جلد فائل ورک مکمل کرکے منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کے پاس بھیجے گا۔تیمور جھگڑا نےمزید کہا کہ ہماری حکومت گزشتہ سال بھی تنخواہوں میں 37 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں