پاک نیوی کا پھر ایکشن، پاکستانی حدود میں موجود بھارتی آبدوز پکڑی گئی، آئی ایس پی آر نے تصاویر جاری کر دیں

راولپنڈی (پی این آئی ) پاک بحریہ کے آب دوز شکن وار فیئر یونٹ کی بڑی کارروائی کی اور پاکستانی سمندری حدود میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی ابدوز کا سراغ یکم مارچ کو لگایا گیا۔

 

گزشتہ پانچ سال میں پاکستان نے چوتھی بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں موجودگی کا سراغ لگایا جو کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے آبدوز کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے پاکستان بھیجا ، پاک بحریہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close