بھتیجے کو اغواء اور قتل کرنے پر پھوپھی کو سزائے موت، آشنا کو 7 سال قید کا حکم

پاکپتن (آئی ا ین پی ) عدالت نے بھتیجے کواغواء اور قتل کرنے پر پھوپھی کو سزائے موت جب کہ آشنا کو 7 سال قید کا حکم دے دیا۔ کم سن بچے کی پھوپھی کو عدالت نے سزاے موت اور اسکے آشنا کو 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ واضح رہے عارف والا محمد نگر کے نواحی گاوں میں گزشتہ سال پھوپھی نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر بھتیجے کواغوا کے بعد قتل کردیا تھا، کم سن بچے کو پانی کے ڈرم میں ڈوبا کر قتل کیا اور لاش گھر میں گڑھا کھود کر چھپائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close