خواجہ سرا سے دوستی مہنگی پڑی، طالب علم کو برہنہ کرکے تشدد،خواجہ سراء نے کیا کچھ لوٹ لیا؟

لاہور (آئی این پی)لاہور میں طالبعلم کو خواجہ سرا سے دوستی کرنی مہنگی پڑ گئی، خواجہ سرا نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان سے اس کا موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی اور برہنہ کرکے تشدد کرکے ویڈیو بھی بنا ڈالی۔واقعہ سے متعلق تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج مقدمے کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ طالبعلم کی خواجہ سرا سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی اور خواجہ سرا نے اسے اللہ ہو گول چکر پر ملنے کو بلایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا نے اپنے دیگر 4 خواجہ سراؤں ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنائی۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا نے موبائل اور موٹرسائیکل بھی چھین لی جبکہ ویڈیو بنا کر گھر سے پیسے منگوانے پر مجبور کرتے رہے اور پیسے نہ ملنے پر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close