سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد، تعلق کس شہر سے ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی) اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے اسمگلر کو حراست میں لے لیا۔پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 9753کے ذریعے اسلام آباد سے ریاض روانہ ہونے والے کوہاٹ کے رہائشی عادل خان نامی مسافر سے1.850 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ ہیروئن کٹنگ بورڈ کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزم کو اسکیننگ پراسیس کے دوران حراست میں لیا گیا۔ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے،

ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close