اسلام آباد(آئی این پی) بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی گرفتاری کو 6سال بیت گئے، آج ہی کے روز پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کیخلاف غیرمعمولی کامیابی حاصل کی،آج کا دن بھارت پشیمانی کا دن بھی ہے مودی سرکار اپنے حاضر سروس افسر کو اہلکار ماننے سے انکار کرتی رہی۔3مارچ پاکستان کیلئے ایک اہم اور قابل فخردن ہے ،دنیا کی تاریخ کے کامیاب ترین کاؤنٹر انٹیلی جنس آپریشن میں سے ایک آپریشن ہمارے حساس ادارے نے سرانجام دیا۔بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر جاسوس کلبھوشن جادیو کو 2016کی اسی تاریخ کو پکڑا گیا،یہ دن آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ کارکردگی عملی ثبوت ہے۔
یہ دن بھارت کیلئے پشیمانی کا بھی دن جب اس نے اپنے حاضر سروس جاسوس کو اپنا ماننیسے بھی انکار کیا لیکن پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے کلبھوشن کواس والدہ اور بیوی سے ملاقات کرنیکا موقع دیا۔کلبھوشن جادیو نے اعترافی بیان میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کیلئے کراچی اور بلوچستان میں اپنی تخریب کارروائیوں کا اعتراف کیا۔کلبھوشن جادیو اپنی گرفتاری کے6سال بعد بھی پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کا زندہ ثبوت ہے۔ ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں