تھرکول پاور پلانٹ میں دھماکہ ، کتنے افراد زخمی ہو گئے ؟ پاور پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا

تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل اسلام کوٹ میں تھرکول بلاک 2 کے پاور پلانٹ میں کنویئر بیلٹ کے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان کے مطابق بلاک 2 کے پاور پلانٹ میں کنوئیر بیلٹ اچانک دھماکے سے ٹوٹنے کے بعد ایک حصے میں آگ لگ گئی اور دھواں اٹھتارہا تاہم دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ کنویئر بیلٹ سے کوئلہ پاور پلانٹ میں فراہم کیا جاتا ہے، پاور پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور فنی خرابی کے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close