ضروری نہیں کہ عمران خان حکومت میں رہیں لیکن عوام کو زندہ رہنا چاہیے، ایم کیو ایم رہنما کی پریشان کن گفتگو

کوئٹہ (پی این آئی) پی ٹی آئی حکومت کی بڑی اور اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے پریشان کن اشارے ملنے لگے ہیں جو ایم کیو ایم کی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی کو ظاہر کرتے ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول نے کہا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ عمران خان حکومت میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو طے کرلینا چاہیے کہ ان کا حکومت میں رہنا ضروری نہیں لیکن عوام کا زندہ رہنا ضروری ہے۔

ایم کیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کم کرنا اور غریبوں کی زندگی میں آسانی لانا حکمرانوں کی ذمے داری ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب ہمت دکھائیے، وعدہ پورا کیجیے اور کھرب پتی جاگیر داروں پر براہ راست ٹیکس لگائیے۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہماری جماعت نے حکومت کی بجائے جمہوریت بچانے کیلئے کردار ادا کیا، عمران خان کو فیصلہ کرنا ہو گا وہ رہیں نہ رہیں، جمہوریت رہنی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close