ن لیگ نے کتنے حکومتی اراکین اسمبلی کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہوم ورک مکمل کرلیا عدم اعتماد صحیح وقت پ پیش کریں گے، حکومت کو جتنی بھاگ دوڑکرنی ہے کرلے چاہے تو پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں، لیکن ن لیگ نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ہم عدم اعتماد صحیح وقت پر پیش کریں گے۔ حکومتی اراکین کو ٹکٹ کے وعدے پرعمل کریں گے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو جتنی بھاگ دوڑ کرنی ہے کرلیں چاہے تو پرویزالہٰی کو وزیراعلی بنا دیں لیکن ن لیگ نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدم اعتماد صحیح وقت پر پیش کریں گے۔ حکومتی اراکین کو ٹکٹ کا جو وعدہ کیا ہے، اس پر بالکل عمل کریں گے۔اسی طرح پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ نوازشریف اور آصف زرداری ودیگر قیادت اس وقت مسلسل رابطے میں ہے، حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے سارے امور کو دیکھا جارہا ہے، عدم اعتماد لانے اور قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے، اسی طرح عدم اعتماد کس کیخلاف لائی جائے اس پر لیگل ٹیم غور کر رہی ہے، 100 فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔

ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائے، اگلے 2 سے 3 دن بہت اہم ہیں۔اپوزیشن کے درمیان کسی نکتے پر کوئی اختلاف نہیں، تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا تنویز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور حکومتی اتحادیوں کے بغیر کامیاب بنائیں گے، انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کو توڑے بغیر ہی تحریک عدم اعتماد لائینگے اور پھر تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بھی بنائیں گے، قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن پر ارکان سے دستخط کرانا شروع کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چودھری برادران نے بھی ذہن میں فیصلہ کرلیا ہے،چودھری برادران سیاسی اور تجربہ کار لوگ ہیں، وہ نسل در نسل سیاست کررہے ہیں، چودھری برادران پاکستان اور عوام کے مفاد میں مثبت فیصلہ کریں گے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے بھی مکمل تیاری میں ہے، لیکن یوں لگ رہا ہے جیسے حکومت اجلاس بلانے میں تاخیری حربے استعمال کرے گی، تزئین وآرائش کے بہانے شرو ع کر دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں