حکومت کی مشکلات میں اضافہ، وزیراعظم کے ایک اور قریبی ساتھی نے اچانک استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاورسردار یار محمد رند اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2دن پہلے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا چکا ہوں اور میرا یہ فیصلہ حتمی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں بلانے کی زحمت نہیں کی جاتی ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءنے بلوچستان پر ہونے والے کسی بھی اجلاس کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا ۔ پہلے میں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا، مگر اب کی بار استعفے کافیصلہ حتمی ہے۔سرداریار محمد رند بلوچستان میں وزارت آبی وسائل، پاور اور پیٹرولیم سے متعلق امور کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close