اگلے دو سے تین دن اہمیت اختیار کر گئے، تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھ رہے ہیں، اپوزیشن کی لیڈرشپ سے بھی بات چیت ہورہی ہے، ہم حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ اپوزیشن کی قائم 9 رکنی کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کی سفارش کردی، اپوزیشن نے نمبر گیم پورا ہونے کا بھی دعویٰ کردیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اڑتالیس گھنٹوں میں جمع کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ نمبر گیم پوری ہے جلد از جلد تحریک عدم اعتماد لائی جائے، تینوں جماعتوں نے حکومتی ارکان کے ساتھ پیش رفت کمیٹی کے سامنے رکھی۔ ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنااللہ نے اپوزیشن کمیٹی میں ن لیگ کی نمائندگی کی۔کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف اور نوید قمر پیپلز پارٹی کے نمائندے کے طور پر شریک ہوئے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close