تحریک انصاف کے 3اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی؟ خود ہی وضاحت کر دی

فیصل آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ریاض فتیانہ اور خرم شہزاد نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔سیاسی حلقوں اور بعض میڈیا چینلز پر پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ریاض فتیانہ اور خرم شہزاد کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں گرم تھیں جس پر رہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غلام بی بی بھروانہ کا کہنا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی ذرائع سے منسوب خبر بے بنیاد ہے۔غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبر کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی سے الیکشن لڑا اس کے ساتھ ہوں اور حلقے میں ہی موجود ہوں۔ریاض فتیانہ نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کی تردید کردی اور خبر کو پراپیگنڈا قرار دیا۔ انہوں نے ان خبروں کو شغل میلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کہیں نہیں جارہا، موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نے بھی پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کا آغاز پی ٹی آئی سے کیا تھا اور میرے لیڈر عمران خان ہی ہیں۔خرم شہزاد نے واضح کیا کہ میں اور میرا خاندان آخری دم تک عمران خان کے ساتھ ہے اور اگر اپوزیشن عدم اعتماد لے کر آئی تو میں ہر صورت عمران خان کا ہی ساتھ دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close