کراچی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اقتدارکے ساتھ رہے گی یا عوام کے ساتھ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ بتا دیں، وزیراعظم کے اقدام سے مہنگائی کم ہوگی ؟
وزیراعظم کے اقدامات گھبراہٹ کا نتیجہ ہیں، پاکستان کے ہر لیڈر کا بیرونی دورہ کامیاب ہی ہوتا ہے، ناکام نہیں، وزیراعظم کے دورہ روس سے حاصل کیا ہوا یہ بتا دیں، حکومتی اعلانات حقیقت پر مبنی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے اقتدار کا کوئی شوق نہیں، یہ پہلی حکومت ہے جس نے دعوے کیے تھے کہ احتساب کریں گے۔چیئرمین نیب نے جو کچھ کیا اس کا ان کو جواب دینا پڑے گا، پچھلے کئی سال سے ہم کہہ رہے ہیں کہ نیب نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔ نیب نے کاروبار اور معیشت کو تباہ کیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل مقدمہ ختم کر دیا، جس کی منظوری چیئرمین نیب نے دی تھی۔
نیب کو اسد منیر کے اہلِ خانہ کو جواب دینا پڑے گا، نیب کم سے کم دو الفاظ ہی کہہ دے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب میں صرف سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے کیس ہیں، اگلی جو حکومت آئے گی نیب کو بند کرے گی کیونکہ اس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے ق لیگ کو دعوت دی ہے، ق لیگ کے 5 اراکین ہیں، تحریک عدم اعتماد چودھری برادران کے بغیر بھی کامیاب ہوگی، ق لیگ نے فیصلہ کرنا ہے اقتدار کے ساتھ رہنا ہے یا عوام کے ساتھ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں