اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی شرعی عدالت نے طلاق بیوی کی طرف سے دعویٰ کر کے شوہر سے علیحدگی لینے کی صورت میں حق مہر کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ سنا دیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت نے خلع سے متعلق فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ خلع کی صورت میں بیوی کو وصول شدہ حق مہر 100 فیصد واپس کرنا ہو گا۔ وفاقی شرعی عدالت کےچیف جسٹس نور محمد مسکان زئی، جسٹس سید محمد انور، جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے سماعت کی اور شیخ محمد اقبال بنام حکومت پنجاب کیس میں یہ اہم فیصلہ سنایا۔
وفاقی شریعت عدالت کا یہ فیصلہ چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی نے تحریر کیا ہے، 28 صفحات پر مبنی فیصلے میں کہا گیا ایڈووکیٹ پنجاب نے درست معاونت فراہم نہیں کی۔ فیصلے میں پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کی 2 دفعات کو قرآن و سنت اور وفاقی قانون سے متصادم قرار دیتے ہوئے غیر شرعی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خلع کی صورت میں بیوی کو حق مہر کا 25 فیصد واپس کرنے کا قانون غیر شرعی ہے۔ عدالت نے پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کی دفعہ 10 کی ذیلی دفعات 5 اور 6 غیر شرعی قرار دیں،
جس کے تحت خلع پر شوہر غیر ادا شدہ حق مہر کا 25 فیصد بیوی کو ادا کرنے کا پابند تھا۔وفاقی شرعی عدالت نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں فیصلے کے مطابق قانون میں ترمیم کی ہدایت کی۔ اسلم خاکی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصلے کے تحت پنجاب میں بھی خلع لینے والی خواتین کو 100 فیصد حق مہر واپس کرنا ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں