جہانگیر ترین گروپ کے تمام ارکان حکومت کے ساتھ ہیں، فواد چوہدری نے ثبوت پیش کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں وہ سب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان دیگر اتحادیوں سے بھی ملیں گے۔

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے رابطے کے حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کچھ روز میں وزیراعظم اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے امین الحق کی موجودگی میں کہا تھا وہ بہادر آباد جائیں گے۔ فروغ نسیم نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے ملاقات کے لیے بھی جاسکتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں حکومتی اتحادی چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی جو 30 منٹ سے زائد تک جاری رہی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close