لاہور(پی این آئی) پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہونے پر کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز نے 100 روپے سے200 روپے اضافہ کیا تھا، تیل کی قیمت کم ہونے پر اضافہ واپس لے لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کرنے پر پنجاب انٹرسٹی بس اونرز اینڈ آپریٹرز یونین نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے حال ہی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر کرایوں میں ایک سو روپے سے دو سو روپے تک اضافہ کیا تھا۔ ا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہونے پر کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا ہے۔ حالیہ کرایوں میں اضافہ کو واپس لینے کیلئے حاجی خالد گجر کی زیر قیادت پنجاب انٹرسٹی بس اونرز اینڈ آپریٹرز یونین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں عرفان نیازی، چودھری عدنان مجید گجر،ملک رمضان اکبر اورچودھری اعجاز نے شرکت کی۔اجلاس میں رانا اشفاق، وحیدعبدالعزیز، سلطان شاہ، شہزاد نور، بابا رحمت علی، ملک منظور احمد، رانا تنویر اور شکیل اشرف بٹ بھی شریک ہوئے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہرماہ 70ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اگر سبسڈی نہ دیں تو پاکستان میں پیٹرول 220روپے فی لیٹر ہوجائے۔اوگرانے سمری میں سفارش میں 10روپے بڑھانے کی سفارش کی، حکومت بڑھانے کی بجائے 10روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کررہی ہے، بجلی کی قیمت بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کررہے ہیں، پاکستا ن میں 10ڈیمز بنا رہے ہیں، جس سے سستی بجلی بنے گی، بجلی کی قیمت کم کرنے سے 20 سے 50 فیصد کم ہوں گے۔ اگلے بجٹ تک تیل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کریں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے،بتایا جائے پٹرول کی قیمت میں کمی کو کہاں سے پورا کیا جائےگا، مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی، اگلی حکومت کیلئے مشکلات ہوں گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دو دن کے عوامی مارچ سے وزیراعظم گھبرا گیا، پیٹرول10 اور بجلی5 روپے سستی کردی، سوچو! اسلام آباد پہنچنے کےبعد پٹرول اور بجلی کی قیمت کتنی کم ہوسکتی ہے؟ ہمیں آئی ایم ایف حکومت قبول نہیں،حساب کا وقت آگیا ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں