اسلام آباد(پی این آئی )حکومت نے تیسری ایمنسٹی سکیم لانے کی تیاری شروع کر دی ہے ، وفاقی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تیسری ایمنسٹی سکیم میں پانچ فیصد ٹیکس ریٹ پر اب کالا دھن سفید کیا جا سکتا ہے ، سمری میں کہا گیاہے کہ کالادھن سفید کرنے والے سے اس کے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔
سرمایہ کار ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئی کمپنی بنائے گا، ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی کٹ آف ڈیٹ دسمبر 2022 ہو گی، نئے یونٹ کے ذریعے جون 2024 سے پیدوار شروع کر سکتے ہیں ، ایمنسٹی سکیم میں بیمار صنعتی یونٹس کیلئے تین سال کی ٹیکس مراعات شامل ہیں۔ سمری کے مطابق بیرون ملک پاکستانی غیر ملکی اثاثے سرمایہ کاری کیلئے بھیجتے ہیں تو 5 سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی ، نقصان والی کمپنی کو منافع بخش بنانے والی کمپنی کو تین سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں