کس علاقے میں طویل سرما تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے؟

کوئٹہ (پی این آئی) صوبہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اورصوبے میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلان کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں اور آج سے سرکاری اور بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ اعلان کے مطابق تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد بلوچستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے اور درس و تدریس کا عمل شروع ہو گیا ہے تاہم تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد پہلے روز طلباء و طالبات کی حاضری کم رہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے موسم سرماکی طویل تعطیلات کےباعث ڈھائی ماہ سے بند تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close