لرزہ خیز واردات، دوست نے زیادتی کے بعد دوست کی جان لے لی، پھر پکڑا کیسے گیا؟

سیالکوٹ (پی این آئی) شہر اقبال سیالکوٹ میں دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی لرزہ خیز واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی خوفناک واردات میں دوست ہی دوست کا قاتل نکلا، ملزم نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ سبز پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں 12 سالہ طلحہٰ اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران طلحہٰ کی لاش برہنہ حالت میں کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ملزم عبداللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے تمام حقائق سامنے رکھ دیے، جس کے بعد ملزم کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close