کراچی (پی این آئی) عوامی حلقوں میں کے الیکٹرک کی طرف سے نیپرا میں دائر کی گئی درخواست پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایک طرف کے الیکٹرک نے فی یونٹ 3 روپے 40 پیسے اضافے اور دوسری جانب 30 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی بجلی فی یونٹ 3 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر آج نیپرا سماعت کرے گا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔
نیپرا کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک کی سہ ماہی درخواست کے ذریعے فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی بھی درخواست ہے۔ یہ سہ ماہی درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے ہے۔ واضح رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 5 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کاکہنا تھا کہ صارفین پر اضافے کا بوجھ 50 ارب روپے منتقل ہوگا،
جی ایس ٹی سمیت صارفین کو58 ارب 50 کروڑ روپے اضافی ادا کرنا ہونگے، حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں