سندھ کے علاوہ ہر گھرانے کے پاس صحت کارڈ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ غریب گھرانے کیلئے سب سے بڑی نعمت ہے، مارچ تک سندھ کے علاوہ ہر گھرانے کے پاس صحت کارڈ ہوگا، انشاء اللہ یہ پورا ہیلتھ سسٹم بن رہا ہے، ہمارا ملک اور ہماری معیشت صحیح راستے پر چل پڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوگرا نے سمری بھیجی جس میں کہا گیا کہ 10 روپے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی کیوں کہ دنیا میں تیل مہنگا ہوچکا ہے، لیکن میں آپ کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ بجائے 10 روپے بڑھانے کے ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 روپے پیٹرول اور ڈیزل کو ہم کم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close