تحریک عدم اعتماد پر ڈیڈلاک ، فضل الرحمن اور نوازشریف کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ،کیاگفتگو ہوئی؟پتہ چل گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) تحریک عدم اعتماد پر ڈیڈلاک کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان ایک بار پھر ٹیلفونک رابطہ ہواہے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے شرائط نہ رکھنے پر زور دیا جبکہ نوازشریف نے عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ن لیگ کے موقف سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ڈیڈ لاک کی وجہ سے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں

بات چیت رک گئی تھی لیکن ایک بار پھر پی ڈی ایم کے سربراہ مو لانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان پھر ٹیلفونک رابطہ ہو ا جس میں دونوں رہنمائوں نے آپس میں بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں نوازشریف نے عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ن لیگ کے موقف سے آگاہ کیا ، تاہم اپوزیشن کی کمیٹی بھی مرکز یا پنجاب میں عدم اعتماد بارے ابھی فیصلہ نہ کرسکی۔ فضل الرحمان نے عدم اعتماد کے

معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے شرائط نہ رکھنے پر زور دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ بلدیاتی انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے پرویز الٰہی کے بارے میں فیصلہ کریگی،ن لیگ نے پرویز الٰہی کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکارکردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی صورت میں باقی ماندہ مدت پوری کرنے پر بضدہے۔ دو دن پہلے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں بھی رابط ہوا تھا، ڈیڈلاک کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحاریک جمع کروانے کا

کام بھی رک گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے پہلے خود دوبارہ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی اراکین کی حمایت کی صورتِ میں عدم اعتماد کی کیا حیثیت ہوگی اپوزیشن کے آئینی اور قانونی ماہرین سے تجاویز مانگ لی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close