اسلام آباد (پی این آئی ) معروف عالم دین ، دار العلوم کراچی کے شیخ الحدیث اور مفتی تقی عثمانی کے بھتیجے مولانا محمود اشرف عثمانی انتقال کرگئے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مفتی تقی عثمانی نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ دارالعلوم كے شیخ الحديث اور مفتی اور میرے محبوب بھتیجے اور دینی وعلمی کتابوں کے مصنف مولانا محمود اشرف عثمانی کی وفات پر کیا کہوں
اناللہ واناالیہ راجعون کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ پڑھکر کس دل سے انہیں قبر میں پہنچاونگا؟ اللہ تعالی ہمت دیدے۔ قبل ازیں سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف الحاج پیر ہارون الرشید صاحب کے انتقال پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تعزیت۔ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی بخشش فرما کر بلند درجات عطا فرمائے۔
دارالعلوم كے شیخ الحديث اور مفتی اور میرے محبوب بھتیجے اور دینی وعلمی کتابوں کے مصنف مولانا محمود اشرف عثمانی کی وفات پر کیا کہوں اناللہ واناالیہ راجعون کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ پڑھکر کس دل سے انہیں قبر میں پہنچاونگا؟ اللہ تعالی ہمت دیدے
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) February 27, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں