شب معراج ، صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان

اسلام آباد (پی این آئی ) شب معراج ، صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے یکم مارچ بروز منگل شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیا ہے ۔روزنامہ جنگ کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ کے مطابق اس سال بھی شب معراج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔اس دوران محکمہ تعلیم سندھ نے یکم مارچ کو شبِ معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close