بلاول بھٹو کا حکومت پر ’جمہوری حملہ‘ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر جمہوری حملہ کرنے کا اعلان کر دیا، ان کہنا تھا کہ اب مرکز میں پیپلز پارٹی کو باری ملنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ رواں دواں ہے، مختلف مقامات پر شان دار استقبال کیا جا رہا ہے، بلاول نے سجاول میں شرکا سے خطاب میں کہا کہ اگر عمران نے استعفیٰ نہیں دیا تو جیالے اسلام آباد پہنچ کر ‘جمہوری حملہ’ کریں گے

۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انھوں نے کہا وقت آگیا ہے، اب عوام نہیں وزیر اعظم گھبرائیں گے، ہم کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائیں گے، بلکہ عوامی طاقت سے وزیر اعظم کا بندوبست کریں گے۔بلاول نے کہا ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا، عمران خان سے بھی لڑیں گے، اب مرکز میں پیپلز پارٹی کو باری ملنی چاہیے۔ قبل ازیں، لانگ مارچ کے لیے روانگی کے وقت آصفہ بھٹو نے اپنے بھائی بلاول کو امام ضامن باندھا، کنٹینر میں بھی ہمراہ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close