کراچی (پی این آئی) وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ایم کیو ایم کے کنوینر اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت جانے کے امکانات زیادہ ہیں لیکن رکنے کے بھی امکانات کافی ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر اشارہ کرنے والے ہمیں اشارہ کریں گے تو ہم بھی جواب میں اُن کو اشارہ کریں گے۔ ایم کیو ایم کے کنوینر کا کہنا تھا کہ اگر ہم اشاروں پر چلنے والے ہوتے تو آج ہمارے دفاتر بند نہ ہوتے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں تبدیلی کی بات کرنے والوں کی خواہش کے مطابق ہی تبدیلی آئے۔ انہوں نے ساتھ ہی اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپنی شرط بھی بتا دی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد میں اس وقت ساتھ دیں گے جب موروثی سیاست کے خلاف ایم کیو ایم کا مؤقف مانا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں