آرمی چیف کی قذافی سٹیڈیم میں موجودگی کی تصویر وائرل

لاہور (پی این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کا فائنل میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں لاہور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ دیکھے جاسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، ذیشان اشرف، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ اور عامر عظمت شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close