کراچی (پی این آئی) مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے مفتی محمود اشرف عثمانی انتقال کرگئے۔مفتی محمود اشرف عثمانی دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء کے سربراہ تھے، ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ رات ساڑھے 11 بجے اداکر دی گئی۔
مفتی تقی عثمانی نے بھتیجے کے انتقال پر اپنے پیغام میں کہا “دارالعلوم كے شیخ الحديث اور مفتی اور میرے محبوب بھتیجے اور دینی وعلمی کتابوں کے مصنف مولانا محمود اشرف عثمانی کی وفات پر کیا کہوں “۔اناللہ واناالیہ راجعون” کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا، آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ پڑھ کر کس دل سے انہیں قبر میں پہنچاؤں گا؟ اللہ تعالی ہمت دیدے۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں