عمران خان پیوٹن کو جنگ روکنے پر مجبور کریں، یوکرینی وزیر خارجہ نے امریکی کی بجائے پاکستان سے رابطہ کر لیا

کیف (پی این آئی )وزیر خارجہ یوکرین کا کہناہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون رابطہ ہوا، پاکستان یوکرین میں امن کی بحالی کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر خارجہ یوکرین ڈمیٹرو کیولیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون رابطہ ہوا جس میں پاکستانی طلباء کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈمیٹرو کیولیہ کا کہناتھا کہ طلبہ کی سلامتی کی ضمانت دینے کا بہترین طریقہ روس کو جنگ سے روکنا ہے۔پاکستان پیوٹن کو یوکرین کے خلاف اپنی جنگ روکنے پر مجبور کرے۔واضح رہے کہ یوکرین نے روس کے ساتھ بیلاروس میں مذاکرات سے انکارکردیا۔یوکرینی صدر ولادی میر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں اور جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن بیلاروس میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ یوکرین پر حملے کے لئےبیلاروسی سرزمین استعمال ہوئی۔مذاکرات وہاں ہوں گئے جہاں سے یوکرین پر میزائل نہ برس رہےہوں۔مخلصانہ مذاکرات اور جنگ ختم کرنےکا یہ واحد طریقہ ہے۔روس کو وارسا، بوڈاپیسٹ،براٹیسلاوا، استنبول یا باکومیں مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں