حکومت مخالف مارچ میں شرکت سے قبل آصفہ زرداری نے بھائی بلاول زرداری کے بازو پر کیا چیز باندھی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے حکومت مخالف مارچ میں شرکت سے قبل چھوٹی بہن آصفہ بھٹو نے بھائی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ پر امام ضامن باندھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو سابق مقتولہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی سے بھی منسوب کیا ہے،جس میں انہوں نے بھی اپنے بازو پر امام ضامن باندھا ہوا تھا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع کردیا ‘ بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر کارکنوں سے ابتدائی خطاب کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے کیا ، جہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بس بہت ہوگیاِ، تین سال دیکھ چکے اب سلیکٹڈ کو گھر جانا ہوگا ، عمران خان نے عوام کے ووٹ اور پیٹ پر ڈاکا مارا ‘ ہمارا مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے‘ کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close